اردو

urdu

ETV Bharat / state

میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے این ٹی ایم شعبے کے سربراہ کی موت - علاج کے دوران ڈاکٹر چٹرجی کی موت

کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے انٹوم شعبے کے سربراہ ڈاکٹر کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی۔

another doctor died due to corona in kolkata
میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے این ٹی ایم شعبے کے سربراہ کی موت

By

Published : Jan 20, 2021, 10:34 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد اب 93 تک پہنچ چکی ہے۔

ویسٹ بنگال ڈاکٹرز فورم کے مطابق این ٹی ایم شعبے کے سربراہ سدیو چٹرجی کو گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں ڈیوٹی کے دوران طبعیت خراب ہو گئی تھی۔

ڈاکٹر چٹرجی اس دوران کام پر آتے رہے ۔ٹیسٹ کے دوران انہیں کورونا مثبت پایا گیا۔اس کے بعد انہیں ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ویسٹ بنگال ڈاکٹرز فورم کے مطابق نجی ہسپتال میں علاج کے دوران ڈاکٹر چٹرجی کی موت ہو گئی۔

ادارے نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں اب تک93 ماہر ڈاکٹروں کی موت ہو چکی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی رفتار میں غیرمعمولی طور پر کمی آئی ہے۔ یومیہ پانچ سو سے بھی کم کورونا کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑھے نو ہزار کے قریب ہے جن میں ڈاکٹروں کی تعداد93 ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details