مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے.
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بنگال میں بی جے پی کے دو رہنماوں کی پراسرار موت ہوگئی.
بی حے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ترنمول کانگریس پر اپوزیشن رہنماوں کو مارنے کا الزام لگایا.
شمالی بنگال کے کوچ بہار کے ستیائی تھانہ کے تحت سمنگرا گرام میں آج دن نامعلوم افراد نے بی جے پی کے رہنما کو گولی مار دی.
شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے رہنما موقع پر ہی ہلاک ہو گئے. اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی.
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور تفتیش شروع کردی.
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے شخص کی شناخت روی داس بسواس (45 ) کے طور پر ہوئی ہے .
تفتیش جاری ہے لیکن اب تک اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے. تلاشی مہم جاری ہے.
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ روی داس بی جے پی کے سرگرم رہنما تھے. ترنمول کانگریس کے حامی اس معاملے میں ملوث ہیں.
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی جگدیش بماباشی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں پر قتل کا الزام بے بنیاد ہے.
بنگال: ایک اور بی جے پی رہنما کا قتل
کوچ بہار ضلع کے ستیائی تھانے کے تحت سمنگراگرام میں نامعلوم افراد نے بی جے پی کے رہنما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا.
بنگال: ایک اور بی جے پی رہنما کا قتل
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ چند دنوں سے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے.
رواں ماہ میں بی جے پی کے چھ رہنماوں کی پراسرار موت یوئی ہے.