کلکتہ: گذشتہ کئی برسوں سے التوا کا شکار پرائمری ٹیچرز کی تقرری کے سلسلے میں آج مغربی بنگال پرائمری ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے اشتہار جاری کرکے ٹی ای ٹی امتحانات کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کچھ دن قبل یہ اطلاع دی تھی کہ 2017 میں پرائمری ٹیچرز کی تقرری کے لئے جو اشتہار جاری کیا گیا تھا اس کے مطابق 31 جنوری کو آف لائن ٹی ای ٹی کا امتحان منعقد کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں آج مغربی بنگال پرائمری ایجوکیشن بورڈ نے باضابطہ طور پر اشتہار جاری کیا ہے، جس میں بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2017 کے 12 مئی کو ہونے والے ٹی ای ٹی امتحان کے لئے جن لوگوں نے آن لائن عرضی دی تھی۔صرف وہی لوگ پرائمری ٹیچرس کے لئے ہونے والے ٹی ای ٹی امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔
اشتہار کے مطابق 31 جنوری 2021 کو ریاست کے مختلف مراکز پر امتحانات ہوں گے جو دوپہر ڈیڑھ بجے سے تین بجے جاری رہیں گے، امتحان کے لئے ایڈمت کارڈ مناسب وقت پر آن لائن جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے ریاست میں پرائمری ٹیچرز کی تقرری التوا کی شکار تھی۔