کولکاتا:عالمی کرکٹ ٹیم کے سب سے امیر ترین کرکٹ ٹورنامنٹ انڈین پرئمیر لیگ شروع ہونے میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام فرانچائزی ٹیموں کی جانب سے پختہ تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔کولکاتا نائٹ رائڈرس سمیت دیگر ٹیمیں آئی پی ایل سے قبل اپنی اپنی تیاریاں تمام کرنے میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ کرکٹ اسٹیڈیم ایڈن گارڈن میں کولکاتا نائٹ رائڈرس کی ٹیم کی مشق زور شور سے جاری ہے۔
کولکاتا نائٹ رایڈرس کے اسٹار آل راونڈر آندرے رسل نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ایڈن گارڈن میں مشق شروع کردی ہے۔اس موقع پر ٹیم کے دوسرے اسٹار کھلاڑی موجود تھے ۔عالمی کرکٹ کے کامیاب ترین آل راونڈروں میں سے ایک آندرے رسل پریکٹس کے دوران میدان میں پوری طرح سے فٹ نظر آئے۔انہوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ تینوں شبعوں میں مشق کرتے ہوئے نظر آئے۔