اردو

urdu

ETV Bharat / state

'امت شاہ کے بنگال دورے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا' - بنگال

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے امت شاہ کے بنگال دورے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

فرہاد حکیم
فرہاد حکیم

By

Published : Nov 5, 2020, 3:29 PM IST

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ امت شاہ کے ایک بار کیوں دس مرتبہ دورہ کرنے کے باوجود بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں کوئی فائدہ ملنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت شاہ کو کیا لگتا ہے وہ بنگال آئیں گے اور آدیباسی کے گھر میں کھانا کھائیں گے اور ان کی پارٹی کو جیت مل جائے گی۔

ریاستی وزیر کے مطابق امت شاہ لاکھ کوشش کرلیں لیکن بنگال میں کنول پھول کھلنے والا نہیں ہے۔ اس کا کوئی فائدہ ملنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت شاہ اور ان کی پارٹی کو بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے جہاں آدیباسیوں اور دلتوں کے ساتھ کتنا ظالم ڈھایا جا رہا ہے۔

امت شاہ ہتھرس کیوں نہیں گئے۔ عصمت دری کے بعد موت کے گھاٹ اتارے جانے والی دلت لڑکی کے گھر والوں سے ملاقات کیوں نہیں کی۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنستریٹو فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ وہ ہتھرس نہیں گئے لیکن بنگال ضرور آئیں گے۔

امت شاہ اور متوا سماج کی ملاقات پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گزشتہ بدھ کی شام ہی متوا سماج کی ترقی کے لئے ترقیاتی بورڈ ١قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی وزیراعلی ممتابنرجی نے ایک لاکھ 25 ہزار آدیباسیوں کو زمین کے پٹے دینے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر امت شاہ بنگال کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details