ریاست مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تمام تر توجہ بنگال پر مرکوز ہوگئی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا چھ اور سات نومبر کو آنے والے تھے اب ان کی جگہ سینیئر رہنما امت شاہ پانچ اور چھ نومبر کو بنگال کا دورہ کریں گے۔
جے پی نڈا کی جگہ امت شاہ بنگال کا دورہ کریں گے دو روزہ دورے کے دوران وہ مدنی پور، بردوان زون کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ کولکاتا پہنچیں گے، جہاں کولکاتا اور نوادیپ زون کے بی جے پی کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق امت شاہ اپنے دورے کے دوران آئی ٹی کی ایک ٹیم بھی اپنے ساتھ لا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بی جے پی کی آئی ٹی کی ٹیم مغربی بنگال کے کل 294 اسمبلی حلقوں کے سروے کرے گی، اسی سروے رپورٹ کی بنیاد پر آگے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
امت شاہ پانچ اور چھ نومبر کو بنگال کا دورہ کریں گے مغربی بنگال بی جے پی کے جنرل سکریٹری شانتین باسو نے کہا کہ پہلے قومی صدر جے پی نڈا آنے والے تھے لیکن اب ان کی جگہ امت شاہ بنگال کے دورے پر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے تمام رہنماوں کے ساتھ میٹنگ کے دوران اگلے اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال کریں گے.
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اگلے برس اپریل، مئی کے دوران اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، جس کے پیش نظر اب تمام تر پارٹیز نے کمر کس لی ہے۔