بیربھوم:مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے شیوڑی میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سنیئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشک بنرجی کے خلاف جم کر بھڑاس نکالی۔ عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں بنگال کے لوگوں نے ہمیں 77 سیٹیں دلائی اس کے لئے بہت بہت شکریہ ۔اب ہمارے سامنے 2024 عام انتخابات ہے۔ہم امید کرتے ہیں گزشتہ انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی بنگال کی عوام ہمیں بھر پور تعاون کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں بی جے پی کو 35 سیٹیں دلائیں ہم وعدہ کرتے ہیں 2025 سے پہلے بنگال کے لوگوں کو ممتابنرجی اور ان کے بھتیجے کی من مانی حکومت سے نجات دلائیں گے۔کیونکہ مرکز میں نریندر مودی جتنے مضبوط ہوں گے ریاست بنگال محفوظ ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت بننے بعد آسام میں درانداری،گائے اسمگلنگ،بدعنوانی سب کچھ ختم ہو گیا ۔ایک بار مغربی بنگال میں ہماری حکومت بننے دیجئے اس کے بعد رام نومی کا جلوس ہوگا۔جلوسوں پر پتھر پھینکنے والے کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی جیسے جانوروں کے اسمبلنگ اور اساتذہ کی تقرری معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف کی جارہی ہے۔