مغربی بنگال کے کوچ بہار میں پریورتن رتھ یاترا کا افتتاح کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ممتابنرجی کے جانے کے بعد ہی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں حکومت بنتے ہی کابینہ کے پہلے اجلاس میں درجنوں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اس کے بعد کسانوں کے اکاؤنٹ میں18-18 ہزار روپے دیے جاییں گے۔ 'ہمیں معلوم ہے کہ بنگال میں کسانوں کے حالات بہت خراب ہیں۔'
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی نے سیاسی انتقام کے تحت کسانوں کو وزیراعظم نریندر مودی کے ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان خاموش ہیں۔ وہ وقت آئے گا جب کسان ای وی ایم کے ذریعہ ممتا بنرجی کو کرارا جواب دیں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ابھیشیک بنرجی کو وزیراعلی بنانا ممتا بنرجی کا واحد مقصد ہے۔اسی مقصد کے تحت وہ کام کر رہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کی ابھیشک بنرجی کو وزیراعلی بنانے کی ضد نے ترنمول کانگریس کو نجی کمپنی میں تبدیل کر دی ہے۔
امت شاہ نے کوچ بہار میں ممتا بنرجی پر تنقید کی - مغربی بنگال کے کوچ بہار
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہم یہاں کسی سے لڑنے نہیں بلکہ بنگال کو سونار بنگلہ بنانے کے لئے آۓ ہیں۔
امت شاہ
کوچ بہار میں پریورتن یاترا کا افتتاح کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے ختم ہونے سے قبل ممتا بنرجی بھی جے شری رام کا نعرہ لگائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کی حکومت پر گرفت کمزور پڑ چکی ہے۔ عوام کو اس بات کا احساس ہو چکا ہے۔