دکھنیشور کالی مندر میں خصوصی پوجا کے بعد امت شاہ نے کہا کہ دیوی بھاوترینی سے انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے دعائیں مانگی ہیں۔
امت شاہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگال سوامی ویویکانند ، پرانوانند اور رشی اوروبندع جیسے متعدد روحانی لوگوں کی سرزمین ہے ، اور میری ریاست کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان سنتوں کو یاد رکھیں اور شاندار ایام کی بحالی کے لیے ان کی پیروی کریں۔