اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amartya Sen Refused Banga Bibhushan: امرتیہ سین نے بنگا بیبھوشن ایوارڈ لینے سے انکار کردیا - مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن اسکام

امرتیہ سین کی بیٹی انتارا دیب سین نے کہا، "میں نے آج صبح اپنے والد سے بات کی۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ انہیں اپنی زندگی میں بے شمار ایوارڈز ملے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ یہ ایوارڈز دوسرے لوگوں کے پاس جائے۔" Amartya Sen Refused Banga Bibhushan

امرتیہ سین نے بنگا بیبھوشن ایوارڈ لینے سے انکار کردیا
امرتیہ سین نے بنگا بیبھوشن ایوارڈ لینے سے انکار کردیا

By

Published : Jul 25, 2022, 9:34 AM IST

نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین نے اتوار کے روز مغربی بنگال حکومت کی طرف سے 25 جولائی کو دیا جانے والا بنگا بیبھوشن ایوارڈ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔امرتیہ سین کی بیٹی انتارا دیب سین نے کہا، "میں نے آج صبح اپنے والد سے بات کی۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ انہیں اپنی زندگی میں بے شمار ایوارڈز ملے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ یہ ایوارڈز دوسرے لوگوں کے پاس جائے۔" Amartya Sen Refused Banga Bibhushan

قبل ازیں، ایوارڈ سے متعلق بایاں محاذ نے نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین اور ابھیجیت بنائک سین کے علاوہ دانشوروں سے اپیل کی تھی کہ نوکری کے متلاشیوں اور مبینہ مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (WBSSC) اسکام کے متاثرین کی خاطر 'بدعنوان' ریاستی حکومت کا ایوارڈ کو لینے سے انکار کریں۔

امرتیہ سین کو ریاستی حکومت نے بنگا بیبھوشن ایوارڈ کے لیے نامزد کیا تھا اور ان کے نام کا اعلان ہفتہ کو کیا گیا۔ بنگا بیبھوشن اعزاز ایک لقب ہے جسے مغربی بنگال حکومت مختلف شعبوں میں شخصیات کی نمایاں خدمات کے لیےدیتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details