مالدہ:مغربی بنگال كے مالدہ ضلع كے ہریش چندر پور بلاك ون میں گزشتہ چند دنوں سے قلعی كے كام كرنے والے مزدوروں اور جوٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن كے درمیان تنخواہ میں اضافے كو لے كرتنازع چل رہا ہے۔allegation against inttuc to stop selling hate tulsihata in maldah
اسی تنازع كے مدنظر مزدوروں نے ضلع كے مختلف بلاكوں سے آنے والی گاڑیوں كے ذریعہ آنے والے پاٹ كو اتاركر گودام تك لے جانے كا كام بند كردیا ہے۔مزدورں كے اس احتجاج كے سبب كاشتكاروں كوسڑكوں كے كنارے پاٹ بارش كے درمیان ركھنا پڑ رہا ہے۔
پاٹ كے كاشتكار نسیم الدین نے كہاكہ پاٹ كوگاڑیوں سے اتار كرگودام تك لے جانے والاایك بھی مزدور نہیں ہے۔مزدوروں كے احتجاج كے سبب ہمیں بڑی دشواریوں كاسامنا كرناپڑرہا ہے۔ ہم پاٹ سے بھری گاڑیوں كو سڑك كے كنارے ركھنے پر مجبور ہیں۔
انہں نے كہاكہ اگر ایسا ہی مزید چند دنوں تك چلتا رہا توہمیں بھاری نقصان برداشت كرنا پڑ سكتا ہے۔ ہمارا سارا مال نقصان ہوجائے گا اس كے لئے كون ذمہ دار ہوگا۔ہم پر مالی نقصان كا بھی خطرہ منڈلانے لگا ہے۔