کولکاتا: کلکتہ ہائی کور ٹ کے جج جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے نے 9ویں اور 10ویں کلاس کے لیے اساتذہ کی بحالی میں بدعنوانی کی جانچ کررہی سی بی آئی سے سوال کیا ہے کہ اس نے اب تک کتنی غیر قانونی تقرریوں کا انکشاف کیا ہے۔ Calcutta High Court on SSC Scam Case
جسٹس گنگولی نے کہا کہ چوں کہ اس وقت ان دونوں جماعتوں کے لئے حکومت اساتذۃ کی بحالی کرنے کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔ ایسے میں یہ جاننا ضروری ہے کہ سی بی آئی نے اب تک کتنے غیرقانونی طریقے سے نوکری حاصل کرنے والوں کی شناخت کی ہے۔کمیشن کے کاغذات دیکھ کر کتنے غیر قانونی طریقے سے روزگارلینے والوں کی شناخت ہوئی ہے ۔
سکول سروس کمیشن کے وکیل نے کہاکہ سی بی آئی تحقیقات کر رہی ہے، کئی لوگ حراست میں ہیں اور تفتیش جاری ہے، وہ اصل تعداد بتا سکیں گے۔ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے جواب دیا کہ سی بی آئی کو فوری طور پر ایک مختصر رپورٹ پیش کرنی چاہئے کہ کتنی غیر قانونی تقرریاں کی گئی ہیں۔کمیشن کے وکیل نے کہا کہ غیر قانونی بھرتیوں کی اصل تعداد بتانا بہت مشکل ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک یہ کہنا مشکل ہے کہ پردے کے پیچھے کتنی غیر قانونی بھرتیاں ہوئی ہیں۔ میرٹ لسٹ شائع ہوئی، ہائی جمپ لگانے والوں سے پوچھ گچھ کی جائے تو ہی معاملہ واضح ہو گا۔‘‘