کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع واحد ملی تعلیمی ادارہ عالیہ یونیورسٹی (پارک سرکس کیمپس)کے ایک طالب علم نے ترنمول چھاتر پریشد کے رہنما پر ریگنگ کا الزام عائد کیا ہے۔ ریگنگ کے واقعے کے بعد یونیورسٹی کیمپ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔Aliah University Student Allegedly Ragging By TMCP Leader
عالیہ یونیورسٹی (راجرہاٹ کیمپس) کے طالب علم محمد آصف اقبال نےٹیکنو سٹی تھانے میں شکایت درج کرائی ہے کہ عالیہ یونیورسٹی کیمپس (پارک سرکس) کے بی ایڈ کے طالب علم رحیم شیخ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ یہاں کر ان کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔
طالب علم محمد آصف اقبال نے کہاکہ یہ واقعہ گزشتہ 13 نومبر کو اس وقت پیش آیا تھا جب رحیم شیخ 20 سے 25 لڑکوں کے ساتھ عالیہ یونیورسٹی (راجرہاٹ کیمپس) آیا اور ہاسٹل میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی۔