کولکاتا:عالیہ یونیورسٹی میں آف لائن امتحان کے خلاف آج یونیورسٹی میں طلبا نے نیوٹاؤن اور پارک سرکس میں بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا اور یونیورسٹی کے گیٹ کو احتجاج کرتے ہوئے بند کر دیا۔ طلباء کا کہنا ہے کہ جب کلاسس آن لائن ہوئے ہیں تو امتحان بھی آن لائن لیا جائے۔ Alia University Students Protest Over Online Exams۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہی یونیورسٹی ایک شعبہ میں آن لائن امتحان ہو رہا ہے جب کہ دوسرے شعبے میں آف لائن امتحان کیوں؟ دو طرح ضابطے کیوں اور دوسری یونیورسٹیوں میں بھی آن لائن لیا جا رہا ہے۔ عالیہ یونیورسٹی میں بھی آن لائن امتحان لیا جائے۔
عالیہ یونیورسٹی نے آن لائن کے بجائے آف لائن امتحان لینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد سے نیو ٹاؤن اور پارک سرکس کیمپس میں اس کے خلاف طلباء احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے طلباء نے یونیورسٹی کے صدر دروازے پر تالا بھی لٹکا دیا ہے کسی کو بھی باہر نکلنے نہیں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک آن لائن امتحان کا ان کا مطالبہ نہیں مان لیا جاتا ہے وہ اسی طرح احتجاج کریں گے۔ Students Protest at Alia University۔عالیہ یونیورسٹی حکومت مغربی بنگال کے محکمۂ اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم کے ماتحت ہے اور مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے مقصد سے اس کا قیام بایاں محاذ کے دور میں عمل آیا تھا۔ لیکن 2011 کے بعد سے متعدد وجوہات کی بنا پر یونیورسٹی میں ہنگامہ احتجاج جاری ہے۔ لاک ڈاؤن سے قبل لگاتار یونیورسٹی تنازعات کا شکار ہے۔ کبھی یونیورسٹی کے وی سی تو کبھی یونیورسٹی کی زمین اور کبھی طلباء کے ہاسٹل تو کبھی یونیورسٹی کے فنڈ کو لیکر لگاتار تنازعہ برقرار ہے۔