کولکاتا:ائرٹیل5جی پلس خدمات صارفین کے لئے مرحلہ وار دستیاب ہوں گی کیونکہ کمپنی اپنے نیٹ ورک کی توسیع اور رول آؤٹ کو مکمل کرتی ہے۔ 5جی ڈیوائسز والے صارفین بغیر کسی اضافی قیمت کے تیز رفتار ائرٹیل5جی پلس نیٹ ورک سے لطف اندوز ہو سکیں گے جب تک کہ رول آؤٹ زیادہ وسیع نہیں ہو جاتا۔ ایرٹیل اپنے نیٹ ورک کو فروغ دے گا اور آنے والے وقت میں اپنی خدمات تمام شہروں میں دستیاب کرائے گا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے بھارتی ائرٹیل کے آسام اور شمال مشرق کے چیف ایگزی کیٹیو آفیسر رجنیش ورما نے کہاکہ ایئرٹیل اپنے صارفین کو اعلیٰ ترین معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ہماری وابستگی شمال مشرقی ریاستوں میں کنیکٹیویٹی کی ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا اور ان کمیونٹیز کو جوڑنا ہے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ آج سے ائرٹیل5جی پلس گوہاٹی، امپھال، شیلانگ، اگرتلہ اور ایٹا نگر کے علاوہ کوہیما، دیما پور، ایزول، گنگٹوک، سلچر، ڈبروگڑھ اور تینسکیا میں دستیاب ہے۔