اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی کو روکنے کے لئے ممتا کا ہاتھ مضبوط کرنا ضروری'

اے آئی ایم آئی ایم چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے رہنما شیخ حشیب الشیخ نے کہا کہ 'بی جے پی کو روکنا ہمارا اولین مقصد ہے۔'

'بی جے پی کو روکنے کے لئے ممتا کا ہاتھ مضبوط کرنا ضروری'
'بی جے پی کو روکنے کے لئے ممتا کا ہاتھ مضبوط کرنا ضروری'

By

Published : Nov 23, 2020, 10:26 PM IST

مغربی بنگال میں اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات میں انٹری کی خواہش رکھنے والی سیاسی جماعت مجلس اتحاد المسلمین میں شگاف پڑنے لگا ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے متعدد سرگرم رہنما اپنی پارٹی کو چھوڑ کر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔

'بی جے پی کو روکنے کے لئے ممتا کا ہاتھ مضبوط کرنا ضروری'

ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے رہنماؤں میں سے ایک شیخ حشیب الاسلام نے کہا کہ 'ترنمول میں شامل ہونے کا ایک ہی مقصد ہے، وہ بی جے پی کی پیشقدمی کو روکنا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ممتا بنرجی ہی واحد طاقت ہے جو بی جے پی کی پیشقدمی پر بریک لگانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔'

حشیب الاسلام کا کہنا ہے کہ' 2013 سے مجلس اتحاد المسلمین سے منسلک تھا لیکن گزشتہ چند دنوں سے اس سے الگ ہونے کا من بنا لیا تھا. مجلس کو بنگال میں لانے کا مقصد بنگال کی عوام کے درمیان انتشار پھیلانا نہیں تھا بلکہ بی جے پی کو روکنا تھا۔ لیکن حالات تیزی سے بدلنے لگے ہیں۔ سیاست بھی بدل رہی ہے۔ اس لئے ممتا بنرجی کے ہاتھوں کو مضبوط بنانے کی کوشش اولین ترجیح ہے۔'

اے آئی ایم آئی ایم چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے شیخ حشیب الاسلام کا کہنا ہے کہ 'ہمارے سونار بنگلہ میں ایسے چند لوگ آگئے ہیں، جن سے ریاست کو نقصان ہو سکتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'بابائے قوم گاندھی کے نقش قدم پر چل کر بھارت کو ایک اعظیم ملک بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن موجودہ سیاسی صورتحال سے برسوں کی محنت پر پانی پھیر سکتا ہے۔'

واضح رہے کہ ترنمول بھون میں شیخ حشیب الاسلام سمیت متعدد رہنما مجلس اتحاد المسلمین چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details