اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid Prayer Red Road: دو برسوں کے بعد ریڈ روڈ پر عید کی نماز ہوگی - عید کی نماز کے لیے کلکتہ خلاف کمیٹی کا اعلان

کولکاتا کے ریڈ روڈ پر بھارت کی آزادی سے قبل سے ہی عید کی نماز ادا کی جاتی رہی ہے۔ کلکتہ خلافت کمیٹی ریڈ روڈ میں عید کی نماز ادا کرنے کے انتظامات کرتی ہے۔ ریڈ روڈ پر کولکاتا کی عید کی سب سے بڑی جماعت ہوتی ہے۔ Eid prayer performed at red road

ریڈ روڈ پر عید کی نماز
ریڈ روڈ پر عید کی نماز

By

Published : Apr 27, 2022, 4:41 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ریڈ روڈ میں کورونا وبا کی وجہ گزشتہ دو برس سے عید کی نماز کی ادائیگی نہیں ہو سکی۔ یہ علاقہ بھارتی فوج کے ایسٹرن کمانڈ کے ماتحت ہے۔ اس لیے ہر سال فوج کی اجازت لینی پڑتی ہے۔ فوج اور پولس انتظامیہ کی جانب سے اس سال عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت مل گئی ہے۔ اس بات کا اعلان کلکتہ خلاف کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ Calcutta Khilafat Committee

ریڈ روڈ پر عید کی نماز

کورونا وبا سے راحت ملنے کے بعد زندگی معمول پر لوٹ چکی ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں کورونا وبا کی وجہ سے کئی روایتی تقریبات اور تہوار معمول کے مطابق نہیں ہو سکے تھے۔ کولکاتا کے ریڈ روڈ میں ہونے والی تاریخی عید کی نماز کی ادائیگی بھی نہیں ہو پائی لیکن اب حالات معمول پر لوٹنے کے بعد اس سال ایک بار پھر کولکاتا کے مسلمان ریڈ روڈ کی تاریخی عید کی جماعت میں شرکت کر پائیں گے۔ ریڈ روڈ میں عید کی نماز کا انعقاد تاریخی ادارہ کلکتہ خلافت کمیٹی برسوں کرتی آ رہی ہے۔کلکتہ خلافت کمیٹی کی زکریا اسٹریٹ دفتر کی تزئین کاری کی گئی ہے۔ نئے دفتر کا افتتاح کولکاتا کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کیا۔

ریڈ روڈ پر عید کی نماز

کولکاتا کارپوریشن کی جانب سے کلکتہ خلافت کمیٹی کو زمین بھی دی گئی ہے جہاں قوم و ملت کے فلاح کے لیے ادارہ قائم کیا جائے گا۔ کلکتہ خلافت کمیٹی کے صدر جاوید احمد خان ہیں جو ترنمول کانگریس رہنما اور ریاستی وزیر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلافت کمیٹی کی اب ایک اپنی عمارت ہوگی جو قوم ملت کی فلاح کا کام کرے گی۔ عید کی نماز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عید کی نماز برسوں خلافت کمیٹی کی سربراہی میں ریڈ روڈ میں منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ ایک تاریخی سلسلہ ہے۔ خلافت کمیٹی سے بھارت کے کئی نامور شخصیات کا نام وابستہ ہے جن میں مولانا آزاد ابولکلام آزاد، مولانا محمد علی جوہر، مولانا شوکت علی، گاندھی جی اور شبھاس چندر بوس بھی خلاف کمیٹی میں آتے رہے ہیں۔

اس موقع پر کولکاتا کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ کولکاتا کے ریڈ روڈ میں گزشتہ کئی برسوں سے عید کی نماز ہوتی ہے۔ اب ریڈ روڈ جمہوریت کی علامت بن چکی ہے، ریڈ روڈ میں عید کی نماز ہوتی ہے جبکہ یہاں میں درگا پوجا کارنیول بھی ہوتا ہے اور کرسمس کے موقع پر بھی یہاں تقریب ہوتی ہے۔ ریڈ روڈ میں عید کی نماز کی پولس انتظامیہ اور فوج کی طرف سے اجازت مل چکی ہے۔کلکتہ خلافت کمیٹی کے مطابق عید کی نماز ممکنہ طور پر چاند کے مطابق صبح 8 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details