کوچ بہار:مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع کے شیتل کوچی کے رہنے والے ایک کسان کی بیٹی افروزہ خاتون نے ملک و ملت کا نام روشن کرتے ہوئے یو جی سی نیٹ امتحان میں بنگالی کے مضمون میں ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔Afroza Khatoon Of Coach behar Clinch Fisrt Position In Country In Bengali Subject In UGC Net
افروزہ خاتون نے پورے ملک میں پانچ ہزار 331 امیدواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یو جی سی نیٹ امتحان میں بنگالی کے مضمون میں ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ان کی کامیابی پر نا صرف پڑوسی بلکہ پورے گاوں کے لوگوں نے انہیں مبارکباد دی۔اس موقع پر سیاسی رہنما کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں وہ بھی کامیاب امیدوار کو مبارکباد دینے کے لئے پہنچ گئے۔
افروزہ خاتون نے کہاکہ اس کے لئے انہوں نے کڑی محنت کی تھی اور اس کا پھل بھی ملا۔بھارت میں نمبر ون بننے پر خوشی ہوئی ہے۔ اس سے زیادہ اس بات کو لے کر خوشی ہوئی ہے کہ انہوں نے بنگلہ زبان میں یوسی جی نیٹ کلیئر کیا۔اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔