اردو

urdu

ETV Bharat / state

Afghanistan citizen Found Dead افغان شہری اپنے ہی گھر میں مردہ پایا گیا - قاضیر علاقے

مشرقی بردوان ضلع کے درگاپور تھانہ کے تحت کاجیر علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے پولیس نے ایک افغان شہری کی خون سے لت پت لاش برآمد کی۔اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔Afghanistan citizen Found Dead

Afghanistan citizen Found Dead
Afghanistan citizen Found Dead

By

Published : Sep 3, 2022, 11:22 AM IST

مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے صنعتی خطہ درگاپور تھانہ کے تحت قاضیر علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے پولیس نے ایک افغان شہری کی خون سے لت پت لاش برآمد کی۔Afghanistan citizen Found Dead in his flat in Durgapur فلیٹ سے کابلی والے کی لاش کی برآمدگی کے سبب علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔اس کی طلاع پا کر ملک افغانستان سے تعلق رکھنے والے دوسرے شہری بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

Afghanistan citizen Found Dead

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ مقتول کے دوستوں جو افغان شہری ہیں نے اس کی اطلاع دی۔

پولیس نے کہا کہ مقتول کے دوست اس سے ملنے کے لئے یہاں آئے تھے۔تالہ لگا ہوا دیکھ حیران رہ گئے۔کئی مرتبہ فون بھی کیا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔انہوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔

Afghanistan citizen Found Dead

پولیس نے مزید کہا کہ مقتول کی شناخت اعظم جان کے طور پر ہوئی ہے۔وہ سود کا دھندہ کرتا تھا۔اس کے ایک گھر میں کھانہ پکانے والی ملازمہ کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔پولیس کو اس پر شبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Teacher Recruitment Case: کلکتہ ہائی کورٹ نے ٹیچر بھرتی معاملے میں سی بی آئی کی تحقیقات کے حکم کو باقی رکھا

دیگر افغان شہریوں نے بھی ملازمہ پر شک ظاہر کیا اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔تمام لوگوں نے تحریری طور پر پولیس سے اس معاملے کی سنجیدگی سے تفتیش کا مطالبہ کیا۔ان کاکہناتھا کہ ہم لوگوں کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔وہ سود چلانے کاکاروبارکرتے ہیں۔ہم پیسہ سود پر دیتی ہیں اور واپس لیتے ہیں۔اس سے زیادہ ہمارا کسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details