ڈھاکہ/کولکاتا: بشندھرا کنگز نے اے ایف سی کپ کے میچ میں موہن بگان سپر جائنٹ کو 2-1 سے شکست دی ہے۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں موہن بگان کی پہلی شکست ہے۔
یہاں کھیلے گئے میچ میں مارینرز نے 17ویں منٹ میں لسٹن کولاکو کے گول سے شروعاتی ہاف میں برتری حاصل کی، تاہم میزبان ٹیم نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل میگوئل فیگیرا کے 44ویں منٹ میں شاندار گول کی بدولت اسے برابرکردیا۔
اس کے بعد روبینہو نے 80ویں منٹ میں بشندھرا کے لیے فاتحانہ گول کیا۔ اس کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل میں موہن بگان سپر جائنٹ اور بشندھرا کنگز دونوں کے اب چار میچوں میں سات پوائنٹس ہیں۔