اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھیر رنجن چودھری کا ریلوے وزیر کو خط - ادھیر رنجن چودھری

بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کھٹوا-عظیم گنج کے درمیان لوکل ٹرین چلانے کے لیے وزیر ریلوے کو خط لکھا ہے ۔

adhir ranjan write a letter to railway minister
ادھیر رنجن چودھری کا ریلوے وزیر کو خط

By

Published : Nov 13, 2020, 2:18 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ک کھٹوا اور عظیم گنج کے درمیان لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کے لئے وزیر ریلوے کو خط لکھا۔

گزشتہ 11 نومبر سے مغربی بنگال میں لوکل ٹرین خدمات بحال ہونے کے باوجود مرشدآباد کے روٹوں میں ٹرینیں کم چل رہی ہے۔

کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ مرشدآباد اور کولکاتا کے درمیان صرف دو ٹرینیں چلائی جا رہی ہے۔ مسافروں کے لیے ناکافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیالدہ لال گولہ کے درمیان ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ لازمی ہے ورنہ ضلع سے میرے لوگ کولکاتا کیسے جائیں گے ۔

ادھیر رنجن چودھری کے مطابق لال گولہ اور سیالدہ کے درمیان ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ کھٹوا اور عظیم گنج کے درمیان ٹرین خدمات بحال کرنے کے لئے وزیر ریلوے کو خط لکھا ہے۔

کھٹوا اور عظیم گنج کے درمیان لوکل ٹرین عام لوگوں کے لیے اہم ہے۔ سبزیوں کے کاروباریوں کو کم وقت میں جلد منڈی پہنچنا آسان ہو جائے گا۔

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ جلد ہی اس کی منظوری مل جائے گی اور لوگوں کو پریشانیوں سے نجات مل جائے گی۔

مرشدآباد ضلع کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں کر سکتا ہے اگر اس کے بارے میں سوچا گا تو لوگ سبق سکھانے کے لیے تیار ہیں۔

ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ سیالدہ -علی پور دوار کے درمیان تیستا ترشا ایکسپریس چلتی ہے مرشدآباد میں نہیں روکنے سے مسافروں کو پریشانی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ ہزاروں لوگ کولکاتا جاتے ہیں لیکن لوکل ٹرین زیادہ چلنے کی وجہ سے انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details