اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسمرتی ایرانی کے نام ادھیر رنجن چودھری کا خط

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ہاوڑہ میں واقع آرتی کوٹن مل کھلوانے کے لیے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔

ادھیر رنجن چودھری
ادھیر رنجن چودھری

By

Published : Dec 27, 2020, 8:28 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی تمام تر کوشش تیز کر دی۔

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ہوڑہ ضلع میں واقع آرتی کوٹن مل کھلوانے کی کوشش تیز کر دی گئی ہے۔

کوٹن مل کے بند ہونے کے سبب ہزاروں مزدوروں پے روزگار ہو گئے ہیں،انہیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:مغربی بنگال کے لیے 2021 اہم ہوگا: جگدیپ دھنکر

اس مل میں کام کرنے والے مزدوروں کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان کی مدد کے لئے کوئی سامنے نہیں آ رہا ہے۔

وزیراعلی ممتا بنرجی کو اس ضمن میں کچھ کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے تھی لیکن انہیں سیاست کرنے سے فرصت کہاں ہے؟

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ کوٹن مل کھلوانے سے ہزاروں مزدوروں کی پریشانیوں کو دور کی جا سکتی ہے۔

تامل ناڈو،کیرالہ اور مہاراشٹر کی مدد سے اس کوٹن مل میں دوبارہ کام شروع کروایا جا سکتا ہے۔

اسی کوشش کے تحت مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو خط لکھا گیا ہے تاکہ غریب مزدوروں کی مدد کی جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details