بہرام پور: مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی زبردست تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کے نوجوانوں اور سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ اسی درمیان ریاستی کانگریس صدر ادھیر چودھری نے دھماکہ خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم سی اس وقت اندرونی انتشار کا شکار ہے۔ پارٹی میں نیا بمقابلہ پرانا کا کھیل چل رہا ہے۔
بہرام پور میں ایک پریس کانفرنس میں ادھیر چودھری نے کہا کہ ریاست میں ترنمول کانگریس میں نوجوانوں اور بزرگ رہنماؤں کو لے کر جو تنازع پیدا ہوا ہے، اس کا اسکرپٹ بی جے پی ہیڈکوارٹر سے لکھا گیا ہے۔ اس اسکرپٹ کو لے کر بڑے پیمانے پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس کے ریاستی سیکریٹری کنال گھوش نے ادھیر چودھری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ (ادھیر چودھری) خود بی جے پی کے کارکن ہیں۔ ان پر بی جے پی کے لیے کام کرنے کا الزام لگایا۔