ادھیر رنجن چودھری Adhir Ranjan Chowdhury نے کہا کہ میناگوڑی ریل حادثے Maynaguri Train Accident کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے، تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔ رکن پارلیمان نے کہا کہ مرکزی حکومت کو فوری طور پر تحقیقات کرانے کا حکم دینے چاہئے اور مسافرین کی حفاظت کے علاوہ ریلوے سیکوریٹی Safety of Rail Line پر غور کرنا چاہئے۔
لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت مسافرین کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ریلوے کے نجی کاری میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ بلیٹ ٹرین چلانے پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے 62 ہزار ریلوے روٹز کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریلوے سیفٹی کو لے کر کئی کمیشنوں نے رپورٹ پیش کی ہیں، لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے آج تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھائے گئے۔