اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھیر رنجن چودھری کی ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری پر تنقید

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشک بنرجی پر کانگریس کو ہدف تنقید بنانے پر جم کر تنقید کی ہے۔

By

Published : Sep 7, 2021, 4:41 PM IST

adhir ranjan choudhary criticises tmc general secretry
ادھیر رنجن چودھری کی ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری پر تنقید

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سوچ سمجھ کر بیان بازی کرنے کی ضرورت ہے۔'

پردیش کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ کانگریس ایک قومی سیاسی جماعت ہے۔ ملک کی خدمت میں اس کا وسیع کردار رہا ہے۔ ابھیشک بنرجی نے کیسے ہماری پارٹی کو پر ایسے تبصرے کرسکتے ہیں'۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس کی وجہ سے ہی بی جے پی کھل کر نفرت کی سیاست کو ہوا دینے سے گریز کرتی ہے، ورنہ وہ کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی کو ان کے اوپر لگے الزام پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن انہوں نے کہا کیا وہ خود کا دفاع کرنے کے بجائے دوسروں کو اس معاملے میں زبردستی گھسٹ رہے ہیں'۔

انہوں نے کہاکہ ابھیشک بنرجی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو کوئلہ مافیا ونئے مشرا کے کارنامے پر واضحت دے۔ لاک آؤٹ نوٹس جاری ہونے کے باوجود وہ کیسے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اس پر بات چیت کرے'۔

ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سوچ سمجھ کر بیان بازی کرنے کی ضرورت ہے۔'
غور طلب ہے کہ گزشتہ روز ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک نے دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دفتر میں حاضری دینے کے بعد جی جے پی پر جم کر تنقید کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ ترنمول کانگریس، کانگریس نہیں ہے جو ڈر کر خاموش بیٹھ جائے۔'


ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی اور ان کی بیوی روجیرا بنرجی کے خلاف نوٹس جاری کیا تھا۔'

واضح رہے کہ نومبر سنہ 2020 میں پہلی مرتبہ کوئلہ بدعنوانی معاملے میں سینکڑوں کروڑ روپے کے لین دین کا انکشاف ہوا تھا۔ اس معاملے میں مطلوب ونئے مشرا ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ عدالت کی جانب سے ان کے خلاف لاک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details