اردو

urdu

عوام پر مہنگائی کی دوہری مار کے درمیان جیت کا جشن بے معنی: ادھیر رنجن چودھری

By

Published : Nov 2, 2021, 10:37 PM IST

کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری نے عوام پر مہنگائی کی دوہری مار کے درمیان ضمنی انتخابات میں ملی جیت پر جشن منانے والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جم کر تنقید کی۔

adhir ranjan choudhary criticises central govt and cm mamata banerjee
ادھیر رنجن چودھری

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے اپنی بہرامپور میں واقع رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور مرکزی حکومت دونوں کو ہدف تنقید بنایا۔

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں جیت کا جشن بے معنی ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی ٹوئٹ کرکے فاتح امیدواروں کو مبارکباد دے سکتی ہیں، لیکن مرکز کی پالیسی پر تنقید نہیں کر سکتی ہیں۔'

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو رسوئی گیس، ڈیزل، پٹرول سمیت دوسری ضروری ایشاء کی قیمتوں میں اضافے کا علم نہیں ہے۔'

انہوں نے کہاکہ ممتابنرجی اس کے باوجود خاموش ہیں، وہ اپنی پارٹی کے لیے فکر مند ہو سکتی ہیں، لیکن عوام کی تکلیف اور پریشانیوں سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔'

ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف وزیراعظم نریندر مودی بیرون ممالک میں بھارت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دوسری طرف ممتابنرجی ملک میں مودی جی کی نمائندگی کر رہیں ہیں، مودی جی اور ممتا دیدی میں کوئی فرق نہیں ہے۔'

کانگریسی رہنما کے مطابق عوام کو معلوم ہونی چاہیے کہ 2014 سے پہلے ملک میں پٹرول 71 روپے فی لیٹر اور رسوائی گیس 459 روپے تھی۔ بین الاقوامی تیل بازار میں قیمت بڑھنے کے باوجود ہمارے ملک کے لوگوں کو پیٹرول، ڈیزل اور رسوائی گیس کی خرید و فروخت میں پریشانی نہیں ہوتی تھی۔'


مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ' کانگریس کو کمزور کی جا سکتی ہے لیکن اسے کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ممتابنرجی کو انتخابات جیتنے کے لیے کانگریس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنی پڑ رہی ہے۔ ضمنی انتخابات میں کانگریس کی ووٹ فیصد میں اضافہ ہونے پر خوشی ہوئی ہے۔ آنے والے دنوں میں کانگریس مغربی بنگال کی اہم اپوزیشن جماعت ہو گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details