اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھیر رنجن چودھری کی ممتا کو حمایت - نریندر مودی

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعلی ممتا بنرجی کی تقریر کے دوران جے شری رام کے نعرے بازی کرنے والوں کی پرزور مذمت کی ہے -انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی سے سیاسی اختلاف ممکن لیکن ان کے وقار کو مجروح کرنا کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں ہے۔

ممتا بنرجی کو ادھیر رنجن چودھری کی حمایت
ممتا بنرجی کو ادھیر رنجن چودھری کی حمایت

By

Published : Jan 24, 2021, 4:35 PM IST


کانگریس کے ریاستی صدر ادھیرنجن چودھری نے کہا کہ نریندر مودی جیسے ملک کے وزیراعظم ہیں۔بالکل اسی طرح ممتا بنرجی بھی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پروٹوکول کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلی دونوں کی اہمیت یکساں ہیں۔ کسی کو کم کرکے دیکھا نہیں جا سکتا ہے

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ وزیراعلی ممتا بنرجی نے حکومت کی تقریب کے دوران مذہبی نعرہ بازی کی مخالفت کرکے کوئی نامناسب کام نہیں کیا۔

وزیراعلی اگر پہلے ہی مخالفت کردیتی تو آج یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بالکل سچ ہے کہ مغربی بنگال میں مذہبی نعرہ بازی یا پھر مذہب کے نام پر سیاست دونوں کے لئے کوئی جگہ نہیں تھی اور نہ ہو گئی ۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ وزیراعلی ممتا بنرجی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کو اس کی پروزر مخالفت کرنی چاہئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے سازش کے تحت وزیراعلی ممتا بنرجی کو جال میں پھنسایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وکٹوریہ میموریل ہال میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یو م پیدائش کے موقع ہر منعقد حکومتی تقریب میں وزیراعلی ممتا بنرجی کی تقریر کے دوران چند لوگوں نے جے شری رام کی نعرہ بازی کی تھی۔

وزیراعلی ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے نعرہ بازی کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی تقریر درمیان میں ہی چھوڑ کر الگ ہو گئی تھیں۔

مغربی بنگال کے لوگوں نے اس واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے نعرہ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details