اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھیر رنجن چودھری کا ممتابنرجی کو مکتوب

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے غیر مقیم مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے مزدور دفتر کھولنے کا مطالبہ کیا۔

ادھیر رنجن چودھری کا ممتابنرجی کو مکتوب
ادھیر رنجن چودھری کا ممتابنرجی کو مکتوب

By

Published : Jun 15, 2021, 12:42 PM IST

مغربی بنگال میں پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے نام اپنے خط میں لکھا ہے جس میں غیر مقیم مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے دفتر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھیر رنجن چودھری کا ممتابنرجی کو مکتوب
ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے کہ 'ملک کی دوسری ریاستوں میں کام کرنے والے بنگال کے مزدوروں کی خیر و خبر لینے کے لئے ہمارے پاس کوئی ذرائع نہیں ہیں۔ ملک کی دوسری ریاستوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو کبھی کبھی سخت ترین پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں کوئی مدد نہیں ملتی۔
ادھیر رنجن چودھری کا ممتابنرجی کو مکتوب

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ وہ غیر مقیم مزدوروں کو لے کر فکرمند ہیں، ان کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دوسری ریاستوں میں خود کو محفوظ سمجھ سکیں۔

ادھیر رنجن چودھری کا ممتابنرجی کو مکتوب
پردیش کانگریس کے صدر کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں اترپردیش، ممبئی اور مدھیہ پردیش میں ہوئے مختلف واقعات میں بنگال کے مزدوروں کی موت ہو گئی تھی، اس کے بعد مزدوروں کے اہل خانہ کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے ریاستی حکومت کو مزدور دفتر کھولنا چاہیے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details