مرشد آباد: مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیرنجن چودھری نے وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو راست چیلنج دیا۔ انہوں نے ممتا کو بہرام پور لوک سبھا سیٹ سے ان کا سامنا کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہاکہ آپ (ممتابنرجی) کے ہاتھوں شکست کے بعد میں سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔ مرشدآباد کے بہرام پور میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ممتا بنرجی کو اپنے آبائی شہر سے انتخابات میں قسمت آزمانے کا چیلنج دیا ہے
ادھیر چودھری نے کہاکہ انہوں نے مجھے ہرانے کی بہت کوشش کی۔لیکن کبھی کامیاب نہیں ہو سکی۔آپ کے ہاتھوں شکست کی صورت میں میں سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔یہ ایک اوپن چیلنج ہے۔ لہذا ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ ہمارا مقصد اس ضلع سے ترنمول کا صفایا کرنا ہے۔ انہوں نے ابھیشیک بنرجی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ابھیشیک کے پروگرام میں ہزاروں پولیس کیوں تعینات کی گئی ہے؟ اس پروگرام میں تمام پولیس کو کس حق سے استعمال کیا جا رہا ہے؟