اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bengal SSC Scam: بی جے پی رہنما متھن چکرورتی کی ممتا حکومت پر تنقید - متھن چکرورتی نے ممتا حکومت پر تنقید کی

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور بی جے پی کے رہنما متھن چکرورتی نے کہا کہ 'انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے چھاپوں میں برآمد شدہ کروڑوں روپے صرف دو لوگوں کے نہیں ہو سکتے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کے ملوث ہونے کے خدشہ ہے۔' Mithun Chakraborty Slams Mamata Govt

بی جے پی رہنما متھن چکرورتی نے ممتا حکومت پر تنقید کی
بی جے پی رہنما متھن چکرورتی نے ممتا حکومت پر تنقید کی

By

Published : Jul 28, 2022, 4:49 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے دمدم میں واقع نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے متھن چکرورتی کہا کہ ریاست میں بدعنوانی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اس میں ایسے لوگ ملوث ہیں جو کل تک دوسروں کو بدعنوان کہتے تھے۔ بی جے پی کے رہنما میتھن چکرورتی نے کہا کہ تفتیش بالکل درست سمت میں چل رہی ہے۔ اب نتیجہ بھی آنے لگا ہے۔ آنے والے دنوں میں چند بڑے نام اس میں شامل ہو جائیں تو حیرت کی بات نہیں ہوگی۔ Mithun Chakraborty Slams Mamata Govt

انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی میں برآمد شدہ کروڑوں روپے صرف دو لوگوں کے نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی کو اس معاملے میں بڑا فیصلہ کرنا چاہیے۔ لوگوں کو بھی ان سے بڑی امید ہے۔ دوسری طرف بی جے پی سے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے جے پرکاش مجمدار کا کہنا ہے کہ متھن چکرورتی کیا تفتیش کا حصہ ہیں جو اس طرح کی بات کر رہے ہیں۔ انہیں اس معاملے میں کیا جانکاری ہے۔

سی پی آئی ایم مرکزی کمیٹی کے رکن سجن چکرورتی نے کہا کہ ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرریوں میں بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔ اس معاملے میں ایک کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ یہ بات سچ ہے۔ اس معاملے میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو خاموش رہنا چاہیے، کیونکہ دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔

غورطلب ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری کے دوران ترنمول کانگریس کے وزیر پارتھو چٹرجی کے قریبی ساتھی کے گھر سے بیس کروڑ روپے کی برآمدگی کے بعد نئے انکشافات کا انتظار کیا جارہا ہے۔ گذشتہ روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کولکاتا اور اس کے اطراف کے 13 مختلف مقامات پر چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔ چھاپہ ماری کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

گذشتہ روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کولکاتا اور اس کے اطراف کے 13 مختلف مقامات پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔ ہفتے کی صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سابق وزیر تعلیم اور موجودہ وزیر صنعت و ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما پارتھو چٹرجی کو ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Left Protest Against SSC Scam: ایس ایس سی اسکام کے خلاف کولکاتا میں بایاں محاذ کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details