مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے نندی گرام کے پنچایت سمیتی کے سربراہ ابو طاہر خان نے کہا کہ ممتابنرجی ریاست کی سب سے مقبول رہنما ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی ریاست کے کسی بھی ضلع سے انتخابی میدان میں اتریں جیت ان کی ہی ہو گئی۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما ابو طاہر خان نے پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی کے پچاس ہزار سے زائد ووٹوں سے درج کرنے کا دعویٰ کیا۔
ابو طاہر خان کا کہنا ہے کہ شھبندو ادھیکاری کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہنا ہے۔ہمیں پتہ ہے کہ وہ (شھبندو ادھیکاری) کیا ہیں اور سیاست کی دنیا میں کیا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے لئے تیسری مرتبہ حکومت بنانے کے لئے ماحول سازگار ہے۔ وقتی طور پر سیاسی افراتفری ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
ممتا بنرجی کو ریکارڈ ووٹوں سے جیت ملے گی: ابو طاہر خان - ترنمول کانگریس
ترنمول کانگریس کے رہنما ابو طاہر خان نے پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی کے پچاس ہزار سے زائد ووٹوں سے درج کرنے کا دعویٰ کیا۔
ممتا بنرجی کو ریکارڈ ووٹوں سے جیت ملے گی: ابو طاہر خان
کسی زمانے میں شھبندو ادھیکاری کے قریبی سمجھے جانے والے ابو طاہر خان نے کہا کہ جتنے لوگ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر گیے ہیں اس زیادہ واپس آئیں گے۔
نندی گرام پنچایت سمیتی کے سربراہ ابو طاہر خان آج وزیراعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کے لئے سیکرٹریٹ بلڈنگ نبنو آے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نازیبا الفاظ کا معاملہ: کانگریس رہنما نے شھبندو ادھیکاری کو بھیجا قانونی نوٹس