اردو

urdu

ETV Bharat / state

CPIM on Trinamool Congress: 'پولنگ سے غیر حاضر ہونے کا مطلب این ڈی اے کو حمایت کرنا بھی ہوتا ہے' - جگدیپ دھنکر کی حمایت

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے ترنمول کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ سے غیر حاضر ہونے کا مطلب این ڈی اے کے نائب صدر کے عہدے کے لئے امیدوار کو حمایت کرنا بھی ہوتا ہے۔ CPIM on Trinamool Congress

پولنگ سے غیر حاضر ہونے کا مطلب این ڈی اے کو حمایت کرنا بھی ہوتا ہے
پولنگ سے غیر حاضر ہونے کا مطلب این ڈی اے کو حمایت کرنا بھی ہوتا ہے

By

Published : Jul 22, 2022, 2:21 PM IST

مغربی بنگال: سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس اکثر اہم موضوع،اہم مواقع، شہرت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے معاملہ اور اہم بل کے پاس کرانے کے وقت پارلیمنٹ سے غیر حاضر ہونے کا اعلان کرتی رہی ہے۔غیر حاضر ہونے کا اعلان بھی ایک طرح سے بی جے پی کی حمایت کرنا ہوتا ہے۔سی پی آئی ایم کے رہنما نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی نے پریس کانفرنس کے دوران نائب صدر کے عہدے کے لئے امیدوار جگدیپ دھنکر کی حمایت نہیں کریں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ مارگریٹ الوا کو بھی ووٹ نہیں دیں گے۔ یہ کیسی سیاست ہے۔ CPIM on Trinamool Congress

انہوں نے کہا کہ مارگریٹ الووا کی مخالفت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ بی جے پی کے نائب صدر کے امیدوار کی حمایت کرنا ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس لوگوں کو گمراہ کرتی رہی ہے اور اس مرتبہ بھی ایسا ہی کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بار بار کہتے ہیں کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔ دونوں ایک ہی سیاسی حکمت عملی کے تحت حکمرانی کرتے ہیں۔ دارجلنگ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، گورنر جگدیپ دھنکر اور آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسواس کے مابین ملاقات کی تصویریں تو کچھ اور ہی کہتی ہیں۔

محمد سلیم نے 21 جولائی کے دن جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنما بدعنوانی کے معاملے میں تمام سیاسی جماعتوں کو کافی پہچے چھوڑ چکے ہیں۔ جس پارٹی کے وزراء، رہنما بدعنوانی میں ملوث ہو اس پارٹی کو دوسروں پر انگلی اٹھانے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details