اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن پارلیمان نے عدالت سے مہلت طلب کی - حاضر

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے اور رکن پارلیمان ابھشیک بنرجی نے جعلی ڈگری کیس میں عدالت میں حاضر ہونے کے لیے مزید مہلت مانگی ہے۔

رکن پارلیمان نے عادلت سے مہلت مانگی

By

Published : Jul 25, 2019, 3:06 PM IST

ڈائمنڈ ہاربر پارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کو دیلی کی خصوصی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں سمن جاری کرتے ہوئے عدالت میں حاصر ہونے کا حکم دیا تھا۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ عدالت کے سمن کا احترام کرتاہوں۔ مگر مصروفیت کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو پارہا ہوں۔ جسے ہی وقت ملے گا میں عدالت کے سامنے حاضر ہوجاؤں گا۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمان کے اجلاس جاری ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغر بی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے پارلیمان کے اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدات دی ہے۔

رکن پارلیمان کے مطابق پارلیمنٹ سیشن ختم ہوتے ہی دہلی خصوصی عدالت میں حاضر ہو جاؤں گا۔ اس لیے عدالت سے گزارش کرتاہوں کہ مجھے مزید چند دنوں کی مہلت دے۔

ابھیشک بنرجی کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگری کے سلسلے میں ابھیشک بنرجی نے کہاکہ اس ضمن میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتاہوں۔ عدالت کے سامنے تمام دستاویزات لے کر حاضر ہوں گا۔ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور نہ ہی میرے پاس جعلی ڈگری ہے۔

واضح رہے کہ ڈائمنڈ ہاربر حلقے سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنر جی کے خلاف دہلی کی خصوصی عدالت میں جعلی ڈگری رکھنے اور استعمال کرنے کے خلاف مقدمہ دا ئرکیا گیا ہے۔

دہلی کی خصوصی عدالت نے ابھیشک بنرجی کو آئندہ 13 اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details