مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی کے بھتیجے اور رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے کہاکہ ہماری حکومت کو عوام کی حمایت حاصل ہے. ترنمول کانگریس نے گزشتہ دس برسوں کے ترقیاتی کاموں پرمشتمل رپورٹ کارڈ عوام کے سامنے پیش کیا۔
اس رپورٹ میں گزشتہ دس برسوں کے دوران جو کچھ بھی کیا گیا ہے اسے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے. اس میں ڈرنے والی کوئی بات نہیں ہے۔ جو عوام کے حق میں کام کرتا ہے. اسے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے. لیکن جو نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہیں وہ عوام سے نظریں ملانے سے کتراتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے اپنے دس سالہ دورے اقتدار کی رپورٹ کارڈ پیش کر دیا ہے. اس رپورٹ کارڈ کی بدولت ہم عوام سے نظر ملا سکتے ہیں.
کیونکہ عوام نے ہمارے دور اقتدار کے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی. لیکن بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت میں ہمت ہے تو اپنے سات سالہ دور اقتدار کی رپورٹ کارڈ پیش کرکے دکھائے ۔اس وقت پتہ چلے گا جب عوام ان کے کاموں اور ان کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔