اردو

urdu

ETV Bharat / state

Abhishek Banerjee مہوا موئترا اپنی لڑائی خود لڑنے کی اہل ہیں، ابھیشیک بنرجی - مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی آج اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔ ای ڈی کے دفتر کے باہر نامہ نگاروں نے مہوا موئترا سے متعلق میڈیا اہلکاروں کے سوال کے جواب میں ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ مہوا اپنی لڑائی خود لڑ سکتی ہیں۔

مہوا موئترا اپنی لڑائی خود لڑنے کی اہل ہیں:ابھیشیک بنرجی
مہوا موئترا اپنی لڑائی خود لڑنے کی اہل ہیں:ابھیشیک بنرجی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 7:23 PM IST

مہوا موئترا اپنی لڑائی خود لڑنے کی اہل ہیں:ابھیشیک بنرجی

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے بہت سے ایسے ممبران پارلیمنٹ ہیں جن کے خلاف مواخذے کی تحریکیں لائی گئی ہیں، لیکن ابھی تک ان کی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ رمیش بدھوری کے خلاف شکایت کی گئی اور انہوں نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر ایک ممبر پارلیمنٹ کو گالی دی۔ اس کے باوجود ان سے پوچھ تاچھ نہیں کی گئی ۔ ابھیشیک نے سوال کیا کہ بی جے پی کے کئی ممبران پارلیمنٹ پر حقوق کی خلاف ورزی کا الزام کیوں ہے، ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی؟

ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ’اگر کوئی حکومت کے خلاف لڑنا چاہتا ہے تو حکومت کے کردار پر سوال اٹھائےجاتے ہیں، اڈانیوں سے سوال کرے کہ انہیں ایم پی کے عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی جاتی ہے‘۔ اخلاقیات کمیٹی کااختلافی نوٹ ان کے پاس آیا، اس کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اگر کچھ ہوا ہے تو اس کی تحقیقات کریں۔ اگر کچھ نہیں ہے تو معاملہ زیر تفتیش ہونے کے باوجود رکنیت ختم کرنے کی تجویز پیش کیوں کی گئی ہے۔اس کے بعد ابھیشیک نے کہا کہ مہوا اپنی لڑائی خود لڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mohua Moitra پارلیمنٹ کی اخلاقیاتی کمیٹی کی رپورٹ جاری ہونے پر مہوا موئترا نے اسپیکر کو خط لکھا

غور طلب ہے کہ ای ڈی کی جانب سے جاری سمن پر جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر سے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی سی جی او کمپلیکس میں واقع دفتر میں پیش ہوئے تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details