اردو

urdu

By

Published : Oct 16, 2019, 9:37 PM IST

ETV Bharat / state

ابھیجیت بنرجی کی 22 اکتوبر کو کولکاتا آمد

معیشت کے شعبے میں نوبل انعام حاصل کرنے والے ابھیجیت ونائک بنرجی 22 اکتوبر کو کولکاتا پہنچیں گے اور اپنی والدہ و بھائی سے ملاقات کریں گے۔ قبل ازیں وہ وہ دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ اپنی ایک کتاب کا رسم اجرا بھی انجام دیں گے۔

ابھیجیت بنرجی کی 22 اکتوبر کو کولکاتا آمد

ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی 22 اکتوبر کو کولکاتا پہنچ کر والدہ اور بھائی سے ملاقات کریں گے اور اگلا دن وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گذاریں گے۔

اس بات کی اطلاع ابھیجیت بنرجی کے بھائی انیردھ بھاسکر بنرجی نے دی۔

قبل ازیں ابھیجیت بنرجی دہلی میں اپنی دوسری کتاب "گڈ اکنامکس فار یارڈ ٹائمس، بیٹر انسر ٹو آور بگیسٹ پرابلم" کا اجرا کریں گے۔

انیردھ نے مزید بتایا کہ ابھیجیت کا یہ پروگرام نوبل انعام حاصل کرنے سے قبل ہی طئے پاچکا تھا۔

ابھیجیت بنرجی کی والدہ نرملا بنرجی نے کہا کہ نوبل انعام جیتنے کے بعد سے ہی میں اپنے بیٹے کا خیر مقدم کرنے کی منتظر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ابھیجیت کے والد باحیات ہوتے تو وہ بہت خوش ہوتے۔

دوسری جانب ریاستی حکومت کی جانب سے بھی ابھیجیت بنرجی کا خیرمقدم کرنے کے لیے تقریب منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں نوبل انعام یافتہ و ماہر معاشیات امرتیہ سین بھی شرکت کریں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details