مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی میں ان دنوں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے. ایک بار پھر آپسی اختلافات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ سنئیر رہنما عبدالمنان نے آل انڈیا کانگریس کی کارگزار صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر مغربی بنگال میں کانگریس کمزور پڑ رہی ہے پردیش کمیٹی میں تبدیلی کی بات کہی ہے۔
کانگریس کے سینئر رہنما عبدالمنان نے سونیا گاندھی کو خط لکھ کر مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کی قیادت والی کمیٹی کو جلد سے جلد تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پردیش کانگریس ایک مضبوط قائد سے محروم ہے. اچھے رہنما کی کمی کی وجہ سے ریاست میں پارٹی منتشر ہے۔
کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی کو خط لکھنے کا سب سے بڑا مقصد یہ ہے کہ انہیں اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ بنگال پردیش کانگریس کے قائد اسمبلی انتخابات میں ملی شکست کے بعد خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کو لے کر کوئی غور و فکر نہیں کیا گیا. اس طرح کیسے چلے گا۔