اردو

urdu

ETV Bharat / state

Abdul Karim Choudhary رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری کا اپنی ہی پارٹی کے کارکنان پر ووٹ لوٹنے کا الزام

شمالی دیناج پور کے اسلام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے مبینہ طور پر اپنی ہی پارٹی کے کارکنان پر ووٹ لوٹنے کا الزام لگایا ہے۔ضلع پارٹی کی باگ ڈور میرے ہاتھوں میں ہے لیکن بلاک کمیٹی کے لوگ تنظیم چلا رہے ہیں۔

رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری کا اپنی ہی پارٹی کے کارکنان پر ووٹ لوٹنے کا الزام
رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری کا اپنی ہی پارٹی کے کارکنان پر ووٹ لوٹنے کا الزام

By

Published : Jul 8, 2023, 6:54 PM IST

اسلام پور:مغربی بنگال کے شمالئ دیناج پور کے اسلام پور سے باغی رکن پارلیمان عبدالکریم چودھری نے مبینہ طور پر اپنی پارٹی کے خلاف پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ترنمول کانگریس کی پناہ میں آنے والے شرپسند بوتھ سے بوتھ تک ووٹ لوٹ رہے ہیں۔ ان کا واضح دعویٰ ہے کہ وہ پہلے بھی آزاد امیدوار کے ساتھ تھے اور رہیں گے۔ لیکن وہ تنظیم کی نچلی سطح کو نہیں چھوڑیں گے۔ پارٹی سے بغاوت جاری رہے گی۔

رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے کہاکہ مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے دوران جو کچھ بھی ہوا اسے یاد رکھا جائے گا۔اس سے قبل ایسا کبھی دیکھنے کونہیں ملا تھا۔انہوں نے ذاکر حسین اور کنہیا اگروال کے حامیوں پر بوتھوں لوٹنے کا الزام لگایا۔ انہوںنے کہاکہ دراصل ذاکر حسین اپنی اہلیہ نرگس کو چیف بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے سب پر بمباری کی۔ کوئی مرکزی قوت نہیں ہے۔ ٹیم کی یہ حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ ممتا بنرجی نے ان کے ہاتھ میں پارٹی کیوں چھوڑی؟ نہ پولیس، نہ انتظامیہ۔ بوتھ میں کچھ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2023 Panchayat Election مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے دوران سات لوگوں کی موت

واضح رہے کہ عبدالکریم چودھری ہمیشہ سے 'باغی' ایم ایل اے رہے ہیں۔ مختلف اوقات میں انہیں پارٹی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے انتخابات سے 24 گھنٹے قبل بھی آواز بلند کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2018 پنچایت انتخابات کے دوران ایک آواز اٹھائی گئی کہ جو کچھ ہوا وہ تشدد کے ذریعہ ہوا۔ لوگ جس کو چاہیں اسے ووٹ نہیں دے سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details