اردو

urdu

ETV Bharat / state

Words War Between Firhad Hakim and Governor: وزیر فرہاد حکیم اور گورنر جگدیپ دھنکر کے درمیان لفظی جنگ - گورنر جگدیپ دھنکر

مغربی بنگال میں تیسری بار اقتدار میں آئی ممتابنرجی کے بعد سے ہی ریاست کے گورنر جگدیپ دھنکر ممتا بنرجی کی حکومت پر کئی معاملوں کو لے کر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ اس بار سوشل میڈیا پر وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور گورنر کے درمیان لفظی جنگ ہوئی۔

Words war Between Farhad Hakim and Governor
Words war Between Farhad Hakim and Governor

By

Published : Jun 4, 2022, 8:27 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیر فرہاد حکیم کے درمیان ریاست کے کاموں میں مداخلت پر سوشل میڈیا پر زبردست نوک جھونک ہوئی ہے۔ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر شروع سے کہتے آ رہے ہیں کہ ریاستی حکومت آئین کے مطابق کام نہیں کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت پر صرف اور صرف لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا Words war Between Farhad Hakim and Governor۔

گورنر جگدیپ دھنکر Governor Jagdeep Dhankar نے کہا کہ گلوکار کے کے کی موت پر اتنی بحث بازی کیوں کی گئی۔ حکومت اس معاملے میں ثابت کیا کرنا چاہتی تھی؟ اسٹیج کی دیکھ بھال کی ذمہداری کولکاتا میونسپل کی ہے، پورے معاملے کا دفاع کرنے کے بجائے نئی پالیسی پر بات چیت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے حکومت جتنی دوری بنا کر رکھے اس کے لئے اتناہی اچھا ہے، کولکاتا ہائی کورٹ میں اسکول سروس کمیشن کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے کو دوسرے جسٹس کے حوالے کئے جانے پر جشن منانے کی بات کہاں سے آ گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے وزراء کیوں جشن کیوں منا رہے ہیں؟ حکومت کیا نہیں چاہتی ہے کہ ایس ایس سی بدعنوانی کے معاملے میں ملوث لوگوں کو سزا نا ہو اس لئے جشن منا رہی ہے۔

دوسری طرف ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر بنگال میں بی جے پی کے ترجمان کا رول ادا کرتے ہیں۔ ریاست سے بی جے پی کا صفایا ہوتا ہوا دیکھ کر گورنر صدمے میں ہیں۔

مزید پڑھیں:


انہوں نے کہا کہ حکومت کو جشن منانے کا کیا پڑی ہے، حکومت کسی معاملے میں فریق نہیں ہے۔ عوام منتخب حکومت ہے، کسی معاملے پر اپنی رائے دے سکتی ہے، اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہوا کہ ہم کسی کی حمایت کرتے ہیں۔


ان کا کہنا ہے کہ گلوکار کے کے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہو چکا ہے۔ اسے ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details