اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ سانحہ میں مالدہ ضلع کا رہائشی لاپتہ - etv bharat news

مالدہ ضلع کے رہائشی انیس شیخ اتراکھنڈ سانحہ کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ ان کے اہل خانہ کو اب تک اس کی کوئی جانکاری حاصل نہیں ہوئی ہے۔

اتراکھنڈ سانحہ میں مالدہ ضلع کا رہائشی لاپتہ
اتراکھنڈ سانحہ میں مالدہ ضلع کا رہائشی لاپتہ

By

Published : Feb 12, 2021, 7:47 PM IST

مغربی بنگال میں مالدہ ضلع کے مومن پور کے رہائشی انیس شیخ اتراکھنڈ سانحہ کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مومن پور سے تعلق رکھنے والے انیس شیخ اتراکھنڈ کے سرانگلی میں ملازمت کرتے تھے جہاں گلیشیئر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا، اس واقعے کے بعد سے ہی انیس شیخ لاپتہ ہیں۔

اس ضمن میں انیس کے والد مشرف شیخ کا کہنا ہے کہ مجھے میرے بیٹے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے، وہ کیسا ہے اور کہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اب بس اللہ پر ہی بھروسہ ہے۔ اللہ ہی میرے بیٹے کو گھر واپس آنے کی راہ ہموار کرے گا۔ اپنے بیٹے کی تلاش میں مدد کے لئے کہاں کہاں نہیں گیا لیکن کوئی جانکاری حاصل نہیں ہوئی۔'

اس تعلق سے انیس کی اہلیہ ریحانہ بی بی نے بتایا کہ ہمیں ٹیلی ویژن کے ذریعے اس واقعے کے بارے میں اطلاع ملی۔ اس کے بعد سے ہی ہم پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کو دھونڈھنے کہاں جائیں اور کس کے پاس جائیں۔ مالدہ انتظامیہ کو تحریری طور پر اپنے شوہر (انیس شیخ ) کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ اس کے بعد مالدہ ضلع انتظامیہ نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ انتظامیہ سے اس سلسلے میں بات چیت کی جا رہی ہے لیکن اب تک کوئی ٹھوس معلومات حاصل نہیں ہوئی ہے۔

ریحانہ بی بی نے بتایا کہ میرے دو بچے ہیں۔ میری بیٹی نسرین خاتون اس سال مدھیامک امتحان میں بیٹھے گی اور بیٹا نصیب شیخ نویں جماعت کا طالب علم ہے۔ دونوں اپنے والد کو لے کر فکر مند ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details