جنوبی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کےجنوبی 24 پرگنہ کے باروئی پور تھانہ کے تحت ملک پور علاقے میں موبائل فون چوری کے شبہ میں مقامی لوگوں نے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔A Man Suspect In Mobile Thief Beaten To Death In South 24 PGS باروئی پور تھانے کی پولیس نے ہجومی تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں سات لوگوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ اس معاملے میں مزید گرفتاریوں ہوسکتی ہیں۔
پولیس نے کہا کہ ہجومی تشدد کے شکار شخص کی شناخت محمد سونو کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کی عمر 28 برس ہے۔ گزشتہ شب مقامی لوگوں نے موبائل فون چور ہونے کے شبہ میں اس شخص کو ایک کمرے میں بند کر کے اس کی پٹائی کی۔ پولیس نے مزید کہا کہ زخمی شخص کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔