جلپیائی گوڑی:مغرنی بنگال كے شمالی خطہ میں ایك بار پھرہجومی تشدد كا واقعہ پیش آنے كے بعد ریاست كے لا اینڈ آرڈر پر سوال اٹھنے لگا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہجومی تشدد كے واقعے كے بعد حكمراں جماعت ترنمول كانگریس كو ہدف تنقید بنایا۔ Mob Lynching in Jalpaiguri
اسی درمیان جلپیائی گوڑی ضلع كے راج گنج تھانہ كے تحت كوكرن علاقے میں مقامی لوگوں نے ایك شخص كو گائے چورگروہ كے ركن ہونے كے شبہ میں پیٹ پیٹ كرموت كا گھاٹ اتاردیا۔ ہجومی تشدد میں نامعلوم شخص كی موت كے واقعے كے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں نے راج گنج تھانے كے سامنے احتجاج كیا اور اس معاملے میں ملوث لوگوں كی گرفتاری كامطالبہ كیا۔
ذرائع كے مطابق یہ آج دن میں اس وقت پیش آیا جب راجگنج تھانہ كے ٹحت كھڑباڑی علاقے میں ایك شخص كوادھیر ادھر بھٹكتے ہوئے دیكھا گیا۔ مقامی باشندوں نے اس شخص كو پكڑ كر بے رحمی سے پٹائی كر دی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ كر حالات كا جائزہ لیا۔ زخمی شخص كو تشویشناك حالت میں ہسپتال میں داخل كرایا گیا جہاں داكٹروں نے اس كی موت كی تصدیق كی۔