اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا: خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والا گرفتار - بدتمیزی کرنے کے الزام میں ملزم ابھیشیک پانڈے کو شہر کے مضافات میں گرفتار کیا گیا

کولکاتا میں چلتی کار میں خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی اور بچانے پہنچی خاتون کو کچلنے کی کوشش کرنے والا گرفتار کر لیا گیا ہے۔

a man arrested for molesting in kolkata west bengal
خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والا گرفتار

By

Published : Sep 9, 2020, 10:35 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں چلتی کار میں خاتون کے ساتھ مارپیٹ اور خاتون کو بچانے پہنچیں ایک اور خاتون کو کچلنے والے نوجوان کو پولیس نے دمدم کے ایک گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا ہے۔

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ایک 31 سالہ خاتون سے اپنی کار میں بدتمیزی کرنے کے الزام میں ملزم ابھیشیک پانڈے کو شہر کے مضافات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، پانڈے نے مبینہ طور پر جرم کرنے کے بعد کولکاتا کے جنوبی علاقے آنند پور کے ایک گیسٹ ہاؤس میں اتوار کی صبح تک قیام کیا اور پھر اپنے ایک دوست سے ملنے کے لیے سیالدہ چلا گیا۔ اس کے بعد وہ دمدم کے ایک گیسٹ ہاؤس پہنچ گیا جہاں پولیس نے اسے پکڑ لیا۔

افسر کے مطابق پانڈے کو اس کے موبائل کے جی پی آر ایس کے ذریعہ سراغ لگایا گیا ہے اور پولیس افسر کے مطابق ابتدائی طور پر متاثرہ شخص نے اپنی شکایت میں پانڈے کا نام ابھیشیک بوس بتایا تھا، جس کی وجہ سے اس کا سراغ لگانے میں تاخیر ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون پانڈے کی دوست ہے اور چھیڑ چھاڑ کے واقعے سے قبل دونوں ایک ریستوراں میں کھانا کھا چکے تھے۔

آفیسرکے مطابق، آنند پور کے علاقے میں، جب نیلنجنا چٹرجی نامی ایک اور خاتون نے پانڈے کی گاڑی روکنے اور چھیڑ چھاڑ کی شکار لڑکی کو بچانے کی کوشش کی تو اس نے اسے بھی ٹکر مار دی۔ جب نلنجنا چٹرجی اپنے شوہر کے ساتھ کار سے گھر واپس آرہی تھیں تو ساتھ میں چل رہی ایک کار سے مدد کی آواز آئی۔ چٹرجی کے شوہر نے اس کار کو روک دیا۔

پانڈے نے کہا کہ وہ چٹرجی کو کچلنا نہیں چاہتا تھا بلکہ بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوگیا ہے۔

خیال رہے نلنجنا چٹرجی شدید زخمی ہوگئی تھیں اور سوموار کو اس کا آپریشن ہوا ہے۔ کلکتہ پولیس کمشنر انوج شرما نے منگل کے روز چٹرجی کی تعریف کی، جنہوں نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر چلتی کار کے اندر کسی اور عورت کے ساتھ ہو رہی بدتمیزی سے بچانے کی کوشش کی۔ حکومت نے چٹرجی کے علاج و معالجے کو برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details