اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bombs Recovered in Jagatdal: شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل میں بموں سے بھرا بالٹی برآمد - جگتدل تھانہ علاقے میں چھٹی مرتبہ دیسی بم برآمد

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت وارڈ نمبر چار سے پولیس نے چھاپہ ماری مہم کے دوران بموں سے بھرا بالٹی برآمد کیا ہے۔رواں ہفتے میں جگتدل تھانہ علاقے میں چھٹی مرتبہ دیسی بم برآمد کئے گئے ہیں۔ Bombs Recovered in Jagatdal

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل میں بموں سے بھرا بالٹی برآمد
شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل میں بموں سے بھرا بالٹی برآمد

By

Published : Jul 21, 2022, 9:50 AM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ علاقوں میں گزشتہ سال اسمبلی انتخابات کے بعد سے جاری سیاسی تصادم کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران شوٹ آؤٹ کے چار واقعے کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت وارڈ نمبر چار سے پولیس نے چھاپہ ماری مہم کے دوران بموں سے بھرا بالٹی برآمد کیا ہے۔ Bombs Recovered in Jagatdal

رواں ہفتے میں جگتدل تھانہ علاقے میں چھٹی مرتبہ دیسی بم برآمد کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جگتدل تھانہ کے تحت روستم گومٹی تھانہ علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔ مہم کے دوران پولیس نے ایک مکان کے پیچھے سے دیسی بموں سے بھرے دو بالٹی برآمد کیا۔

بیرکپور پولیس کمشنریٹ اجے کمار ٹھاکر نے کہا کہ گزشتہ 15 جون کی شام رضوان علی نام کے ایک نوجوان کا سرعام گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا اس کے بعد سے ہی پولیس جگتدل تھانہ علاقے میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلا رہی ہے۔

دوسری طرف بیرکپور سے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے جگتدل اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے، امید کرتے ہیں علاقے میں حالات جلد معمول پر واپس لوٹ آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details