مالدہ:مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے حبیب پور میں واقع بی ایس ایف کیمپ سے اسلحہ سمیت ایک جوان کے لاپتہ ہونے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔A BSF Jawan missing From Habibpur Base camp In Maldah
اطلاعات کے مطابق بی ایس کیمپ سے لاپتہ جوان کی شناخت اکھلیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اتر پردیش کے گورکھپور کے رہنے والا ہے۔ جوان کی گمشدگی سے بی ایس ایف انتظامیہ کے لئے تشویش کا باعث ہے۔
بی ایس ایف جوان اکھلیش کمار کو آخری مرتبہ اتوار کی صبح دیکھا گیا تھا۔ وہ یونیفارم اور ہتھیاروں سے لیس تھا۔ جوان کے پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے سے بی ایس ایف کیمپ میں تشویش کا ماحول ہے۔