مغربی بنگال کے ضلع ہگلی کے شری رام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے کسان بل عوام مخالف پالیسیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان بل کے ذریعہ 78 کروڑ لوگوں کے پیٹوں پر لات مارنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اس سے نہ صرف کسانوں بلکہ ملک کے سبھی عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لئے ایک ایک آدمی سڑک پر اترنے پر مجبور ہو رہا ہے۔
رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو یہ بات سمجھ میں آ چکی ہے کہ کسان بل کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔
ترنمول کانگریس کے لیڈر نے مرکزی سرکار پر الزام عائد کیا کہ وہ کسان بل کے ذریعہ 78 کروڑ لوگوں کے پیٹ پر لات مارنے کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے بچے بھوک سے بلبلائیں گے تو اس وقت سبھی لوگ سڑکوں پر آجائیں گے۔