مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں دل بدل کا موسم اپنے عروج پر ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے کارکنان اور لیڈران کو اپنے خیمے میں لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی دل بدل کی دوڑ میں ایک دوسرے کو سخت ٹکر دے رہیں ہیں۔ اس دوڑ میں دونوں پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔
فی الوقت دل بدل کی دوڑ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا ہے۔ لیکن اسی بیچ بی جے پی نے ترنمول کانگریس اور سی پی آئی ایم کو شدید جھٹکا دیا ہے۔ مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے رائے گنج میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور سی پی آئی ایم کے تقریباً سات سو کارکنان نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔