دنیا میں جہاں ایک طرف ماؤں کے ذریعہ اپنے بچوں کو پریسٹ فیڈنگ میں اضا فہ ہوا ہے دوسری طر ف شہر کولکاتا اور اس کے اطراف میں پچاس فیصد سے کم عورتیں اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں۔
شہر کولکاتا میں ایک سروے کے مطابق کولکاتا اور اس کے اطراف میں ماؤں کے اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلانے کے فیصد میں زبردست کمی آ ئی ہے۔ شہر کولکاتا اور اس کے اطراف میں تقریباً تقریباً پچاس فیصد سے کم عورتیں اپنے بچوں کو اپنا دودھ نہیں پلا رہی ہیں۔
کولکاتا کے ایک نجی ہستپال کے ڈاکٹر اگنی میتا نے کہاکہ میں گزشتہ 20 برسو ں سے دیکھ رہاہوں کہ شہر اور اس کے اطراف میں بریسٹ فیڈنگ میں نمایاں کمی آ ئی ہے۔ بریسٹ فیڈنگ کے معاملے میں کولکاتا دوسرے شہروں سے پچھڑتے جارہا ہے۔