اردو

urdu

By

Published : Aug 8, 2022, 10:41 PM IST

ETV Bharat / state

Road Accident In Bengal : مغربی بنگال میں سڑک حادثے میں 40 زخمی

مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں قومی شاہراہ 16 پر ایک بس کے الٹ جانے سے کم از کم 40 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔ 40 Injured In A Road Accident In Bengal

مغربی بنگال میں سڑک حادثے میں 40 زخمی
مغربی بنگال میں سڑک حادثے میں 40 زخمی

ہوڑہ :پولیس نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی دیر رات ہاوڑہ ضلع کے بگنان کے چندر پور میں پیش آنے والے اس حادثے میں 40 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی مغربی بنگال کے نادیہ ضلع کے رہنے والے ہیں۔ یہ بس 70 سے زیادہ سیاحوں کو لے کر دیگھا جا رہی تھی۔ زخمیوں کو الوبیریا سب ڈویژنل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اتوار کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے نادیہ کے راناگھاٹ سے یہ بس 70 سیاحوں کو لے کر چلی تھی۔ صبح تقریبآ 3 بجے کے قریب ڈرائیور نے بس پر اپنا کنٹرول کھو دیا اور بگنان کے چندر پور میں بس ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details