اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دیگھا اور سندربن ترقیاتی بورڈ کے لیے 20000 کروڑ روپے کی ضرورت' - مغربی بنگال میں یاس نامی طوفان

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مرکزی حکومت سے یاس طوفان سے تباہ دیگھا اور سندربن ترقیاتی بورڈ کی مرمت اور ترقیاتی کاموں کے لیے 20ہزار کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

'دیگھا اور سندربن ترقیاتی بورڈ کے لئے 20 کروڑ روپے چاہیے'
'دیگھا اور سندربن ترقیاتی بورڈ کے لئے 20 کروڑ روپے چاہیے'

By

Published : May 28, 2021, 6:59 PM IST

Updated : May 28, 2021, 7:32 PM IST

مغربی بنگال میں یاس طوفان کے بعد خلیج بنگال سے متصل اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں تباہی کا جائزہ لینے کا کام شروع ہو گیا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی جگہ ریاستی چیف سکریٹری نے ریاست کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مرکزی حکومت سے یاس طوفان سے تباہ دیگھا اور سندربن ترقیاتی بورڈ کی مرمت اور ترقی کے لیے 10-10ہزار کروڑ یعنی 20000کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ یاس نامی طوفان سے دیگھا ترقیاتی بورڈ اور سندربن ترقیاتی بورڈ کو سب سے نقصان پہنچا ہے. اس کے لیے کافی راقم کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کلائی کنڈا میں ملاقات ہونے والی ہے۔ ملاقات کے دوران 20 ہزار کروڑ روپے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ دیگھا اور سندربن میں جس قدر تباہی ہوئی ہے اس کے لئے دس ہزار کروڑ روپے کم ہے، پہلے کی طرح حالت میں لانے کے لئے تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے خرچ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگھا اور سندربن بازآباد کاری کے لئے دس-دس ہزار کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے کیونکہ یہ دونوں علاقہ سیاحت کے لئے سب سے اہم ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے جس وقت میٹنگ بلائی تھی اسی وقت میں دیگھا میں میٹنگ کر رہی تھی جس کی وجہ سے ان تک پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔

Last Updated : May 28, 2021, 7:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details